۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ مراسم بزرگداشت شهیدان غلام محمد فخرالدین و عارف حسین الحسینی در قم

حوزہ/ امریکہ، اسرائیل، سعودیہ اور دیگر امریکی غلاموں نے ملکر گریٹر اسرائیل کے خواب کی تکمیل اور تکفیری داعش بنا کر حرم ثانی زھراء شام اور کربلا و نجف و کاظمین وسامراء کو جنت بقیع کی طرح منھدم کرنے کا منصوبہ بنایا جسے ولایت فقیہ کے پروانوں نے نا کام بنایا اور مقدسات کی حفاظت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے یوم ولادت امام علی کی مناسبت سے ایک بیان میں کہاکہ انسانی معاشرے میں اجتماعی عدالت کے قائم کرنے کے لئے خدا وند تبارک وتعالی نے انبیاء علیہم السلام کو بھیجا اور عدالت الہی کے جوہر ثمین کی عملی تجلی کامل دنیا نے خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کے بعد مولا کائنات اميرالمؤمنين علی ابن ابی ابی طالب علیہما السلام سیرت طیبہ میں دیکھی۔ آج آسمان ولایت و امامت کے پہلے تاجدار امام کی ولادت باسعادت کے موقع پر موالیان و محبان حیدر کرار کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ولایت فقیہ عصر غیبت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف میں ولایت وامامت امیرالمومنین وآئمہ طاہرین علیہم السلام سے محبان وموالیان کو متمسک رکھنے کے نظام کا نام ہے۔ تاکہ دین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مومنین کو زمانے کی فرعونی ویزیدی طاقتوں کے شر سے محفوظ رہیں۔

مزید بیان کیا کہ امریکہ، اسرائیل، سعودیہ اور دیگر امریکی غلاموں نے ملکر گریٹر اسرائیل کے خواب کی تکمیل اور تکفیری داعش بنا کر حرم ثانی زھراء شام اور کربلا و نجف و کاظمین وسامراء کو جنت بقیع کی طرح منھدم کرنے کا منصوبہ بنایا جسے ولایت فقیہ کے پروانوں نے نا کام بنایا اور مقدسات کی حفاظت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .